۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قاضی عبد الرشید

حوزہ/ جشن میلاد النبیؐ منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ حضور اکرمؐ کی سیرت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی‘ دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرمؐ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قاضی عبد الرشید کاظمی نےعید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کہا: خاتم المرسلین(ص) اور حضرت امام جعفر صادق ؑکے جشن میلاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ حضور اکرمؐ کی سیرت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی‘ دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرمؐ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دیں ۔

قاضی سید عبدلالرشید کاظمی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ اس عظیم موقع پر امید ہے کہ تمام مذاہب کے لوگوں میں اتحاد کا جذبہ پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میلاد النبیؐ کے اس پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے دل اور گھر میں خوشی اور سکون کا سایہ رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .